ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / قطر کا بحران حل کرنے کے واسطے خطے میں سفارتی نقل و حرکت

قطر کا بحران حل کرنے کے واسطے خطے میں سفارتی نقل و حرکت

Tue, 08 Aug 2017 16:59:41  SO Admin   S.O. News Service

ریاض،8اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو کویت کے امیر شیخ صباح الاحمد الجابر الصباح کی جانب سے ایک تحریری ارسال کیا گیا ہے۔ یہ خط کویت کے وزیر خارجہ شیخ صباح خالد الحمد الصباح نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے حوالے کیا۔
بعد ازاں کویتی وزیر خارجہ اور ان کے ہمراہ وفد نے سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر سے ملاقات کی۔ کویتی نمائندے نے مصر کا دورہ بھی مکمل کر لیا جہاں انہوں نے قطر کے بحران اور کویت کے ثالثی کے کردار کے حوالے سے مصری صدر عبدالفتاح السیسی سے ملاقات کی۔
ادھر امریکا کے دو نمائندے کویت پہنچ رہے ہیں۔ بعد ازاں یہ نمائندے قطر کا بائیکاٹ کرنے والے چاروں ممالک کا دورہ شروع کریں گے۔ امریکی وفد میں اینتھونی زینی اور امریکی وزیر خارجہ کے نائب معاون ٹموتھی لینڈرکنگ شامل ہیں۔ سعودی عرب، امارات، بحرین اور مصر کے بعد دونوں شخصیات قطر جائیں گی۔اسی سیاق میں الجزائری وزیر خارجہ عبدالقادر مساہی نے واضح کیا ہے کہ ان کا ملک قطر کے بحران کا حل تلاش کرنے کے واسطے کویت کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔


Share: